لکھنؤ 17 نومبر :- مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس نے آج اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کرکے خاص طور پر صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے۔
تقریبا 45 منٹ کی میٹنگ میں مسٹر گیٹس
نےوزیراعلی یوگی سے ریاست میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مفاد عامہ کے دیگر کاموں میں بھی ہاتھ بٹانا چاہتے ہیں۔
صحت، تعلیم، صفائی مہم، غذائی قلت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے میدان میں خاص طور سے مدد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔