the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
قاہرہ،10جولائی (ایجنسی) فرانسیسی اخبار Le Parisien میں دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس اور ایک مصری نوجوان نائل نصّار کے درمیان تعلقات کی خبر شائع ہونے کے بعد سے مصری حلقے اس نوجوان کے بارے میں تفصیلات تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

اخبار کے مطابق بل گیٹس کی 21 سالہ بیٹی جو ان دنوں پیرس میں ہارس جمپنگ کے ایک مقابلے میں شریک ہے.. 26 سالہ مصری نوجوان پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

اس مصری نوجوان کو دیوانگی کی حد تک گُھڑ سواری سے محبّت ہے۔ وہ کئی عالمی



مقابلوں میں بھی حصّہ لے چکا ہے۔ بالخصوص 2009 کے بعد جب اس کا خاندان کیلیفورنیا منتقل ہو گیا۔ نائل نصار کیلیفورنیا کی اسٹیمفورڈ یونی ورسٹی میں ایڈمنسٹریشن اور اکنامکس کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ وہ پیشہ ورانہ سطح پر گُھڑ سواری بھی کرتا ہے۔ نائل اپنی مادری زبان عربی کے علاوہ کئی دیگر زبانوں پر بھی دسترس رکھتا ہے جن میں انگریزی اور فرانسیسی شامل ہیں۔

گزشتہ فروری میں نائل نصار نے ہارس جمپنگ کی عالمی چیمپیئن شپ کے سلسلے میں ویلنگٹن میں ہونے والا راؤنڈ اپنے نام کیا تھا۔ اس نے چیمپین شپ کا مرکزی راؤنڈ بنا کسی غلطی کے مکمل کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.