نئی دہلی، 23 ستمبر (یو این آئی) شاہین باغ تحریک کو ملتوی ہوئے چھ ماہ کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن اس کی گونج اہمیت کے ساتھ اب بھی پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے ٹائم میگزین نے شاہین باغ تحریک میں شامل تین دادیوں میں سے ایک 82سالہ بلقیس کو دنیا کی سو اہم شخصیات میں جگہ دی ہے ٹائم میگزین نے اپنی سو بااثر شخصیات میں وزیر اعظم نریندر مودی اور فلمی اداکار آیوشمان کھرانہ کا بھی نام شامل کیا ہے واضح رہے کہ شاہین باغ تحریک
کی تین دادیاں اسماء، سروری اور بلقیس شاہین باغ کی دبنگ دادیوں کے نام سے مشہور ہیں۔
ٹائم میگزین نے بلقیس (دادی) کو دوہزار بیس کی سوبا اثر شخصیات میں شامل کیا ہے۔
انہوں نے سخت سردی اور بارش کے موسم میں بھی اپنی ہمت نہیں ہاری تھی اور نوجوان خواتین اور مظاہرے میں شامل تمام لوگوں کی قیادت کر رہی تھیں اور انہوں نے شاہین باغ تحریک پر ہر حملے کو نہایت ہی ثابت قدمی، عقل مندی اور حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا تھا۔