the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

بلقیس بانو عصمت ریزی معاملے کے مجرموں کی رہائی سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ آیاہے۔ اس پر اپوزیشن نے بھی رد عمل ظاہرکیاہے۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے اسے انصاف کی جیت قرار دیا ہے، جب کہ کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے حکومت سے معافی مانگنے کو کہا ہے۔
پیر کو سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کے مجرموں کی قبل از وقت رہائی سے متعلق بڑا فیصلہ سنایاہے۔ جسٹس بی وی ناگارتنا اور جسٹس اجول بھوئیاں کی بنچ نے گجرات حکومت کی جانب سے مجرموں کی سزا میں معافی سے متعلق دیئے گئے حکم کو منسوخ کر دیا۔ مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی، کانگریس اور سی پی آئی-ایم نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
اسدالدین اویسی نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں کوئی بھی حکومت اس طرح ریپ کرنے والے کو نہیں بخشے گی۔ نریندر مودی حکومت بلقیس بانو سے معافی مانگے۔ بی جے پی نے مجرموں کو رہا کر دیا۔ بلقیس بانو کو انصاف ملے گا۔ بلڈوزر پالیسی اب کہاں گئی؟ بی جے پی عصمت ریزی کرنے والوں کی مدد کر رہی تھی۔ خواتین کی طاقت کے تعلق سے حکومت کے بیانات محض بیان بازی ہے۔
کانگریس کے قومی ترجمان پون



کھیڑا نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس میں مجرموں کو دی گئی معافی کو منسوخ کر دیا ہے۔ کانگریس اس کا خیر مقدم کرتی ہے۔ ایک پارٹی نے ملزم کو ہار پہنائے تھے۔ وہ بہت افسوسناک لمحہ تھا۔ سپریم کورٹ کا بہت شکریہ۔
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے کہا کہ آخر انصاف کی فتح ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ نے گجرات فسادات کے دوران اجتماعی عصمت ریزی کا شکار ہونے والی متاثرہ بلقیس بانو کی رہائی منسوخ کر دی ہے۔اورحکومت کے احکامات سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواتین مخالف پالیسیوں پر سے پردہ ہٹ گیا ہے۔عدالت کےاحکامات کے بعد نظام انصاف پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو گا۔انہوں نے بلقیس بانو کو بہادری سے اپنی لڑائی جاری رکھنے پر مبارکباددی۔
سی پی آئی ایم لیڈر ورندا کرت نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ بہت اہم احکامات ہیں۔ گجرات حکومت نے اس عرضی کی حمایت اور وکالت کی۔ وزارت داخلہ نے بھی بھرپور تعاون کیا۔ سپریم کورٹ کی اس روشنی میں مرکزی حکومت اور گجرات حکومت دونوں ہی قصوروار ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ ایک فراڈ ہے، دستاویز کا فراڈ ہے، کیا مرکزی حکومت اور سالیسٹر جنرل کو اس کا علم نہیں تھا اور جو بھی اس کا قصوروار ہے، اسے جلد از جلد سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.