the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
پٹنہ۔۔۔۔بہار میں فرقہ وارانہ تشدد اورکشیدگی میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ نوادا ضلع میں مورتی توڑے جانے کے واقعہ کے بعد2فرقے آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے پر پتھر اؤشروع کردیاجس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے شرپسندوں پر فائرنگ کرکے حالات کو کنٹرول کرنے میں کامیابی حاصل کرلی تاہم کشیدگی برقرارہے۔ علاقے میں پولیس کی کثیرتعدادتعینات کردی گئی ہے۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے فرقہ وارانہ



تشدد بھڑکانے اور ماحول خراب کرنے کا ذمہ دار کانگریس کے صدر راہول گاندھی کو قراردیا ۔واضح ہوکہ گزشتہ دنوں ہندوؤں کے مذہبی تہوارکے بعد تقریباً ایک ہفتے کے اندر 6اضلاع بھاگلپور، اورنگ آباد، سمستی پور ، مونگیر ، نالندہ اورنوادامیں فرقہ وارانہ تشدد کی آگ بھڑکی۔نالندہ میں 36،سمستی پور میں 50افراد گرفتار کئے گئے۔ مونگیر میں فائرنگ کے تبادلے میں تقریباً10افراد زخمی ہوئے جس کے بعد بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی حکومت اور انتظامیہ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ فسادیوں اور تشدد کی آگ بھڑکانے والوں کو بخشا نہیں جائیگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.