5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
پٹنہ : بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے قافلہ پر پتھراو کے بعد اب کیمور میں لوگوں نے وزیر اعلی کو کالے جھنڈے دکھائے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق نتیش کمار ترقیاتی کاموں کے تجزیہ کیلئے کیمور میں موہنیا کے اہنورا گاوں میں ایک عوامی ریلی کو خطاب کرنے کیلئے پہنچے تھے ، تبھی ٹیچروں نے وزیر اعلی کو کالا جھنڈدکھاکر نعرے بازی کی ۔ مظاہرہ کررہے ٹیچریکساں کام کیلئے یکساں تنخواہ کا مطالبہ کررہے تھے۔
اس سے قبل نتیش کمار کے قافلہ پر بکسر ضلع میں پتھراؤ کیا گیا ، جس میں جے ڈی یو کے رکن اسمبلی ددن سنگھ یادو عرف ددن پہلوان کے علاوہ کئی دیگر زخمی ہو
گئے۔ بکسر سے جے ڈی یو کے رکن اسمبلی ددن سنگھ یادو نے بتایا کہ وزیر اعلی نتیش کمار اپنی ترقیاتی جائزہ یاترا کے چوتھے مرحلے کے تحت آج ضلع بکسر کی نندن پنچایت کے دورے پر تھے ، جہاں مقامی باشندوں نے ان کے قافلہ کو دیکھتے ہی پتھراؤ کر دیا۔
حالانکہ مقامی باشندوں کے پتھراؤ کے درمیان ہی وزیر اعلی کا قافلہ تیزی سے گزر گیا جس سے وہ بال بال بچ گئے لیکن قافلے کے پیچھے چند گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ممبر اسمبلی نے بتایا کہ اس واقعہ میں وہ زخمی ہوئے ہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ پتھراؤ میں چند دوسرے لوگ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران پولیس ذرائع نے بتایا کہ ویڈیو فوٹیج دیکھا جا رہا ہے اور اس بنیاد پر قصوروار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔