پٹنہ، 16 اپریل (ذرائع) کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ ہندوستان ایک خواب ہے، یہاں کئی مذہب ، زبان اور ثقافت کے لوگ صدیوں سے رہتے آئے ہیں-
مگر، فی الحال میں دیکھا جارہا ہے کہ اسے بگاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں، جو بھائی چارہ کو بنانے کے لیے کوشش کررہے ہیں-
ابھی حال ہی میں سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہوئے ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاص کمیونٹی کی عبادت گاہ مقام کے سامنے لوگ تلوار بازی اور گالی گلوچ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں- ایک ویڈیو میں تو صاف دیکھا گیا ہے کہ مسجد کے اوپر بھگوا جھنڈے لہرائے گئے ہیں- ایسے واقع سے بھائی چارہ اور گنگا جمنی ایکتا کو چوٹ پہنچتی ہے- ان سب کے باوجود بہار سے ایک اچھی تصویر دیکھنے کو مل رہی ہے- یہ تصویر ہماری ایکتا کی علامت ہے- سوشل میڈیا پر یہ کافی وائرل ہورہی ہے-
بہار کے کٹیہار ضلع کی یہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ انسانی زنجیر بنا کر جامع مسجد کی حفاظت کر رہے ہیں۔
rgb(46, 46, 46); font-family: "Noto Sans", sans-serif; font-size: 18px; text-align: left; background-color: rgb(255, 255, 255);">