the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 20 دسمبر (ایجنسی) قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے تقریباً ایک ہفتے پہلے الگ ہوئے قومی لوک سمتا پارٹی کے سربراہ اور سابق مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا نےجمعرات کو بہار میں راشٹریہ جنتا دل کی قیادت والے مهاگٹھ بندھن کا حصہ بن گئے۔

مسٹر کشواہا نے یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے میں ان کی توہین ہوئی ہے اس لئے انہوں نے کانگریس، راشٹریہ جنتا دل، ہندوستانی عوامی مورچہ جیسی پارٹیوں کے مهاگٹھ بندھن کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر کانگریس خزانچی احمد پٹیل، لوکتانترک جنتا دل کے سربراہ شرد یادو، راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو،بہار کے سابق وزیر اعلی جتن رام مانجھی اور کانگریس کے بہار کے انچارج شکتی سنگھ گوہل سمیت کئی اہم رہنما موجود تھے۔

سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ وہ کانگریس صدر راہل گاندھی سے متاثر ہوئے ہیں۔ مسٹر گاندھی نے حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوران کسانوں کا قرض معاف کرنے کا اعلان کیا تھا اور حکومت بننے کے بعد پہلا کام اسی اعلان کو پورا کرنے کا کیا ہے۔
کانگریس لیڈر کے اس طریق کار سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ سماج کے جس طبقے کے مفادات کے لئے وہ لڑ رہے ہیں، اس کا مفاد مهاگٹھ بندھن کے ذریعے ہی حاصل جا سکتا ہے۔

 






  • font-variant-east-asian: normal; font-stretch: normal; font-size: 13px; line-height: normal; vertical-align: middle; list-style: none; width: 682.5px; color: rgb(159, 159, 159);">
    • Google Plus
    • Twitter
    • Facebook
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.