پٹنہ 19 نومبر ( یواین آئی ) بہار کے وزیرتعلیم میوالال چودھری نے آج عہدہ سنبھالنے کے تین گھنٹے کے اندر ہی عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔
مسٹرمیوالال پر بھاگلپور ایگریکلچر یونیورسیٹی کے وائس چانسلر عہدے پر رہتے ہوئے تقرری میں گھوٹالے کا الزام ہے ۔ اس کے ساتھ ہی وزارت کا حلف لینے کے بعد انڈین پولیس سروس ( آئی پی ایس ) کے ایک سابق افسر نے ریاست کے
ڈائریکٹرجنرل آف پولیس کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ مسٹر میوا لال چودھری کی اہلیہ نیتا چودھری کی آگ سے جھلس کر ہوئی موت کے معاملے کی خصوصی جانچ ٹیم ( ایس آئی ٹی ) سے کرائی جائے ۔
ان دونوں معاملوں کو لیکر اپوزیشن مسلسل حکومت پر حملہ آور تھا ۔ وزیراعلیٰ نتیش کما رنے بھی معاملہ سامنے آنے کے بعد کرائم ریسرچ محکمہ ( سی آئی ڈی ) کو جانچ کاحکم دیا تھا۔