the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
پٹنہ۔۔۔۔۔ بہار کے اورنگ آباد، بھاگلپور کے بعد اب سمستی پور ضلع میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد پولیس کے دستے کثیر تعداد میں تعینات کردیئے گئے۔ سمستی پور میں رسوڑا شہر کے گدری بازار میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران دوفرقوں کے مابین جھڑپ میں ایس ایس پی سنتوش کمار اور انسپکٹربی این مہتہ سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔شرپسندوں نے علاقےکی مسجد پر بھگوا جھنڈا لہرایا اور مدرسہ ضیاء العلوم میں بھی توڑ پھوڑ اور آتشزنی کی جس سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگئی۔علاقے میں انٹر نیٹ سروس معطل اور دفعہ 144نافذ کردیا



گیا۔فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظر ڈی ایم پروین کمار اور ایس پی دیپک رنجن بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور طویل مذاکرات کے بعد معاملہ پر قابو پایا۔دربھنگہ کے کمشنر سری نواس،آئی جی پنکج درار اور ڈی آئی جی ونود کمار کی سربراہی میں رسوڑا شہر میں فلیگ مارچ کیا گیا۔واضح ہوکہ ریاست میں ہونیوالی فرقہ وارانہ کشیدگی پر آر ڈی جے ڈی  اورکانگریس نے بہار حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار بی جے پی کے دباؤ کی وجہ سے علاقے میں رونما ہونیوالے فرقہ واراہنگاموں ، تشدد اور کشیدگی پر کارروائی نہیں کررہے ۔بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں امن و امان کی فضاقائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.