پٹنہ : بہار میں رام نومی کے بعد ہوئے فرقہ وارانہ تشدد میں نقصانات کی بھرپائی کیلئے ریاستی حکومت نے تلافی مافات کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے روسڑا میں واقع گدری مسجد اور مدرسہ ضیا العلوم کیلئے 2.13 لاکھ روپے کی رقم مختص کی ہے ۔ اورنگ آباد میں ہوئے نقصانات کی تلافی کیلئے 25.20 لاکھ روپے اور نوادہ کے چھ متاثرہ کنبوں کیلئے 8.5 لاکھ روپے کی رقم مختص کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 15 دنوں میں بہار ، راجستھان اور مغربی بنگال میں فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ تینوں ریاستیں فرقہ وارانہ تشدد کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔
right;">بہار میں گزشتہ چھ مہینوں کے واقعات پر نظر ڈالیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ یہاں فرقہ وارانہ تشدد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ سال 2017 میں ایسے 58 معاملات سامنے آئے تھے ، جن میں تین افراد کی موت ہوگئی تھی اور 321 افراد زخمی ہوئے تھے ۔
وہیں مغربی بنگال میں گزشتہ تین سالوں میں فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں 2017 میں تشدد کے 58 واقعات پیش آئے جن میں نو افراد کی موت ہوگئی اور 230 افراد زخمی ہوئے ۔
وہیں راجستھان میں 2017 میں فرقہ وارانہ تشدد کے 91 واقعات پیش آئے ، جن میں 12 افرد کی موت ہوگئی جبکہ 175 افراد زخمی ہوئے ۔