the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:لوک سبھاانتخابات کے قریب تلنگانہ میں بی جے پی کوایک بڑاجھٹکہ لگاہے۔اندول کے سابق رکن اسمبلی بابو موہن نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں سابق وزیر اور اداکار بابو موہن نے چہارشنبہ کو سوماجی گوڈا پریس کلب میں منعقدہ پریس میٹنگ میں بی جے پی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کی۔
اس موقع پرانہوں نے کہاکہ بی جے پی میں میری توہین ہو رہی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بھی میرا فون نہیں اٹھا رہے ہیں۔ پارٹی میں ان کی کوئی ترجیح



نہیں ہے۔ میں اپنا استعفیٰ کل بھجوا دوں گا۔ بابو موہن نے انکشاف کیا کہ وہ مستقبل میں ورنگل ضلع کے ایم پی کے طور پر مقابلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوران وہ مطمین نہیں تھے اور بعد میں انہیں ٹکٹ ملنے پرخاموش ہوگئے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ تازہ سیاسی پیش رفت میں انہوں نے بی جے پی کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بابو موہن، جنہوں نے گزشتہ انتخابات میں بی جے پی کی جانب سے مقابلہ کیا تھا، تیسرے مقام تک محدود رہے۔واضح ر ہے کہ اندول حلقہ میں کانگریس کی جانب سے دامودر راج نرسمہا نے کامیابی حاصل کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.