بڑی خبر:
تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر و بھارت راشٹریہ سمیتی کے صدرکے سی آر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کے سی آر اپنے ایراویلی فارم ہاؤس میں پیر پھسل کر گرنےکے بعد کولہے کی ہڈی
ٹوٹنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔
انہیں جمعرات کی آدھی رات کو یشودا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کو شبہ ہے کہ کے سی آر کا بائیں ٹبیا ٹوٹ گیا ہے۔ کے سی آر اس وقت سوماجی گوڈا کے یشودا ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔