نئی دہلی/10اکتوبر(ایجنسی) مغربی اتر پردیش کے شملی ضلع میں شوگر مل سے گیس لیک کے باعث 300 سے زیادہ بچے بیمار ہو گئے ہیں. دو اسکولوں کے بچے اس گیس لیک کے شکار ہیں. اے این آئی کے مطابق، گیس لیک میں 30 بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے. بیمار بچوں کو قریبی ہسپتالوں میں داخل کردیا گیا ہے. شوگرمل سے کونسی گیس لیک ہوئی ہےاسکے
بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا.
منگل کی صبح، جب شوگر مل کے قریب اسکول میں بچے بےہوش ہوئےتو اسکول میں افراتفری مچ گئی، بچوں کو لیکر اسکول کے ٹیچر ضلع ہسپتال اور نجی اسپتالوں میں لے گئے.
سبھی بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ شوگر مل سے کونسی گیس لیک ہوئی اسکے بارے میں ابھی تک کسی نے کچھ نہیں کہا ہے۔