ذرائع:
بنگلورو: کرناٹک میں کانگریس کو بڑا جھٹکہ لگاہے۔ اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی چھورنے والے سابق چیف منسٹر جگدیش شیٹر کی بی جے پی میں واپسی ہوگئی ہے۔ شیٹر نے کرناٹک میں دبدبے والا لنگایت سماج کے بڑے لیڈر مانے جاتے ہیں۔ حالانکہ اب تک کانگریس چھوڑنے کی وجہ کا خلاصہ نہیں ہوا ہے۔
شیٹر نے سابق چیف منسٹر بی ایس یدیوررپا کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت دوبارہ حاصل کی۔ ان کے ساتھ دہلی کے دفتر میں کرناٹک بی جے پی کے سربراہ بی وائی
وجیندرا اور مرکزی وزیر بھوپیندر یادو موجودتھے۔ شیٹر نے گذشتہ اپریل میں بی جے پی سے استعفے دے دیاتھا۔ خبریں تھیں کہ اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ نہیں ملنے کی وجہ سے انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیاتھا۔ بی جے پی سے ٹکٹ نہ ملنے پر شیٹر اور لکشمن سودھی نے پارٹی سے استعفے دے دیا تھا۔ جس کے بعد یدیورپا دونوں ہی لیڈروں کو نشانہ بنایاتھا۔ گذشتہ سال اپریل میں انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی نے شیٹر اور لکشمن سودھی کو سبھی مواقع فراہم کئے۔شیٹر کو مرکز میں وزیر بنانے کا بھی وعدہ کیاگیا تھا۔