واشنگٹن، 23 نومبر (یو این آئی/ اسپوتنک) امریکی صدر جو بائیڈن 2024 میں دوبارہ انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
امریکی صدر کے دفتر وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین پاسکی نے
ایئر فورس ون میں ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر بائیڈن 2024 میں بھی انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہاں، ان کا یہی ارادہ ہے۔