: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
گاندھی نگر ، 13 ستمبر (یو این آئی) گجرات کے نومنتخب وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل نے آج دوپہر بعد 2 بجکر 20 منٹ پر ریاست کے 17 ویں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے عہدے اور رازداری کا حلف لی راج بھون میں منعقدہ تقریب میں گورنر آچاریہ دیو ورت نے انہیں گجراتی زبان میں حلف دلایا انھوں نے تنہا ہی حلف لیا اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کی حکمرانی والی چارریاستوں کے وزرائے اعلی ،کرناٹک کے مسٹر بسو راج بومئی ، مدھیہ پردیش کے مسٹر شیوراج چوہان ،گواکے مسٹر پرمود ساونت اور ہریانہ کے
مسٹر منوہرلال کھٹر موجود تھے ۔انکے علاوہ مرکزی وزرا مسٹر من سکھ مانڈویہ ،پرشوتم روپالا،بھوپیندر یادو،نریندرتومر، محترمہ درشن بین سمیت بی جےپی کے کئی دیگر مرکزی رہنما،ریاست کے ایم ایل اے ، ارکان پارلیمان ،سابق وزیراعلی وجے روپانی ،سابق نائب وزیراعلی نتن پٹیل (جوکل شام راج بھون نہیں آئے تھے اور اسی وجہ سے انکی ناراضگی کی قیاس آرائیاں تھیں)حکمراں بی جے پی کے ریاستی صدر سی آر پاٹل بھی موجود تھے ۔مسٹر پاٹل نے وزیراعلی کے حلف لینے سے پہلے مسٹر نتن پٹیل کے گھر جاکر انکا آشیروادلیاتھا۔