وارانسی، 29 ستمبر :- کاشی ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے سیکورٹی گارڈ آئندہ ہفتے سے نئے رنگ کی وردی میں نظر آئیں گے۔
یونیورسٹی کے نئی چیف پراکٹر آفیسر رویانا سنگھ نے آج اپنا عہدہ
سنبھالنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ عدالتی حکم کے مدنظر سیکورٹی گارڈ کی وردی کا رنگ بدل دیا گیا ہے۔
اگلے تین چاردنوں بعد وہ گہرے سلیٹی رنگ کی پینٹ اور سفید رنگ کی قمیض میں ملبوس ہوں گے۔