the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
بھوپال/31مئی(ایجنسی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ملک میں آج کچھ جگہوں پر ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کامیابی نہیں ملنے کے تناظر میں کہا کہ لمبی چھلانگ لگانے کے لئے دو قدم پیچھے جانا پڑتا ہے۔ 
مسٹر راجناتھ سنگھ یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں ضمنی انتخابات کے نتائچ کے سلسلے میں پوچھے گئے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا نتائج مرکز اور اترپردیش میں حکمراں بی جے پی کے خلاف ہیں؟ مسٹر سنگھ نے سدھا ہوا جواب دیتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ لمبی چھلانگ لگانے کے لئے دو قدم پیچھے جانا پڑتا ہے۔ 
مرکز کی مودی حکومت کے چار سال کی کامیابیاں بتانے کے لئے



منعقدہ اس پریس کانفرنس میں مسٹر راجناتھ سنگھ نے پیٹرولیم کے دام مسلسل بڑھنے اور اس پر اپوزیشن کے تیکھے حملوں کے بارے میں کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تيل کے دام مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ پٹرولیم کمپنیاں اس کے مطابق دام طے کر رہی ہیں۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ اس سے ملک کی معیشت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑ رہا ہے۔ اقتصادی محاذ پر اگر کوئی ہنگامی صورتحال بنتی ہے تو اس سے نمٹنے کے لئے مرکزی حکومت تیار ہے۔ حکومت کے پاس چار سو ملین ڈالر کی غیر ملکی کرنسی کے ذخائر ہیں۔ 
اس سے پہلے مسٹر راجناتھ سنگھ نے آج یہاں بھوپال میں سینٹرل اکیڈمی فار پولیس ٹریننگ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور وزیر داخلہ بھوپندر سنگھ بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.