: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 07 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے دو سال قبل آج کے دن کنیا کماری سے کشمیر کے سری نگر تک شروع ہونے والی ہندوستان جوڑو یاترا کو پارٹی کی تاریخ کا ایک اہم اور تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پارٹی کو ہمت ملی اور اس کے حوصلے بلند ہوئے ۔
کانگریس نے کہا یہ ایک تاریخی لمحہ تھا جس نے ہمیں یقین دلایا کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، جس نے ہمیں ہمت دی، ہمارے حوصلے بلند ہوئے اور کہا۔ ڈرو نہیں ۔
کانگریس کے صدر ملک ارجن
کھڑگے نے کہا ”بھارت جوڑو یا ترا ایک تاریخی عوامی تحریک ہے، جو سماج کو متحد کرنے کا مترادف بن گئی ہے۔ مسٹر راہل گاندھی جی اور ہمارے بھارت جوڑو یاتریوں نے کنیا کماری سے کشمیر تک پیدل طے کیے گئے فاصلے نے کروڑوں لوگوں کے دلوں میں محبت ، باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی بے مثال عوامی بیداری کو بیدار کیا۔ بھارت جوڑ و یا ترا کی دوسری سالگرہ کے موقع پر میں ملک کے عوام سے صرف یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے اپنی جد و جہد جاری رکھیں۔