نئی دہلی،10ستمبر(ایجنسی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی) پر ملک کوذات،مذہب اور علاقے کے نام پر بانٹنے کا الزام لگایا اور کہا کہ مودی حکومت اپنے سبھی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے اور اب اپوزیشن پارٹیاں متحدہوکر اسے اقتدار سے باہر کا راستہ دکھائیں گی۔
مسٹر گاندھی نے مہنگائی اور پٹرول -ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں کے خلاف پیر کو
منعقد "بھارت بند" کے دوران یہاں رام لیلا میدان میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جےپی نے عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے کسانوں،مزدوروں،کاروباریوں اور نوجوانوں کو جو تکلیفیں دی ہیں اس کا یہاں مظاہرہ ہورہا ہے اور اس لئے اپوزیشن کے سارے لیڈر اس کے خلاف متحد ہوکر یہاں کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس اتحاد کے پیش نظر وہ ملک کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ مودی حکومت کی عوام مخالف لیسیوں سے انہیں جلد از جلد نجات دلائی جائے گی۔