جے پور، 12 دسمبر (یو این آئی) راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی جنرل سکریٹری اور سانگانیر سے ایم ایل اے بھجن لال شرما نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔
اسمبلی انتخابات کے بعد 115 سیٹوں کے ساتھ واضح اکثریت حاصل کرنے والی بی جے پی نے منگل کو قانون ساز پارٹی کی میٹنگ منعقد کی جس میں مسٹر شرما کو متفقہ طور پر قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا جبکہ ایم ایل اے دیا کمار اور پریم چند بیر و نائب وزیر
اعلیٰ ہوں گے۔ اجلاس کے بعد اس کا اعلان کرتے ہوئے مبصر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ میٹنگ میں سابق وزیر اعلیٰ و سند ھر اراجے نے قانون ساز پارٹی کے لیڈر کے انتخاب کے لیے مسٹر شرما کا نام تجویز کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ مسٹر راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اسی طرح ایم ایل اے دیا کماری اور پریم چند بیر واد و نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے جبکہ سابق وزیر اور ایم ایل اے واسود یو د یونانی اسمبلی کے اسپیکر ہوں گے۔