the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
چنڈی گڑھ، 12 مارچ (یو این آئی) پنجاب کے مستقبل کے وزیر اعلی بھگونت مان نے ہفتہ کو گورنر بی ایل پروہت سے ملاقات کی اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔
مسٹر مان نے آج راج بھون میں مسٹر پروہت سے ملاقات کی اور 92 ایم ایل ایز کو حمایت کے خطوط دے کر حکومت بنانے کا اپنا دعویٰ پیش کیا، جسے گورنر نے منظور کرلیا۔
راج بھون سے باہر آتے ہوئے انہوں نے نامہ نگاروں کو صرف اتنا بتایا کہ نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب 16 مارچ کو شہید اعظم بھگت سنگھ کے آبائی گاؤں کھٹکڑکلاں میں منعقد



ہوگی اور اس میں پنجاب کے لوگ بصد خوشی مدعو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’پنجاب کو پنجاب بنانے کا حلف، ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا حلف اور ریاست کو ترقی کی راہ پر لانے کے لیے سب کچھ قربان کرنے کا حلف لیا جائے گا۔ جب ریاست بھر سے لوگ گھر گھرسے آئیں گے تو وہ شہید اعظم کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے تمام تر عزم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ تاریخی فیصلے کئے جائیں گے۔ ہر کوئی 13 مارچ کو امرتسر میں دربار صاحب گروگھر میں گرو کا آشیرواد لینے جائے گا اور اس کے بعد ایک روڈ شو ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.