کھٹکڑکلاں،16 مارچ (یواین آئی) پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے صدر بھگونت مان نے بدھ کے روز یہاں پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔
مسٹر بھگونت مان کو گورنر بنواری لال پروہت نے شہید اعظم بھگت سنگھ کے آبائی گاؤں
کھٹکڑکلاں میں 40 ایکڑ پر مشتمل پنڈال میں لاکھوں لوگوں کی موجودگی میں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے سپریمو اروند کیجریوال اور دہلی حکومت کے وزراء کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔