نئی دہلی، 19 اپریل ( یواین آئی) سپریم کورٹ نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے جج بی ایچ لويا موت کیس کی آزادانہ جانچ کرانے سے متعلق تمام عرضیاں آج مسترد کر دی۔
چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم كھانولكر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ
نے عرضیاں یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی کہ لويا موت معاملہ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی ان درخواستوں میں کوئی ’میرٹ‘ نہیں ہے۔
جسٹس چندرچوڑ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا’’بی ایچ لويا کی موت کے معاملہ میں شک کی کوئی بنیاد نظر نہیں آتی۔