: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سنگاپور، 13 ستمبر (ایجنسی) سنگاپور کی پارلیمنٹ کی سابق صدر حلیمہ یعقوب آج ملک کی پہلی خاتون صدر بن گئیں۔ الیکشن آفیسر کی جانب سے انہیں واحداہل امیدوار ہونے کا اعلان کرنے کے بعد انہیں صدر منتخب کیا گیا۔ سنگاپور میں اس مرتبہ صدارتی عہدہ اقلیت مالائی برادری کے امیدوار کے لئے مخصوص کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سنگاپور 710 مربع کلومیٹر رقبے کا ایک چھوٹا سا ملک ہے جس کی آبادی 60 لاکھ سے کم ہے۔ تاہم عالمی سطح پر یہ چوتھا مالیاتی مرکز ہے۔ اس کی بندرگاہ نقل و حرکت اور
سرگرمیوں کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ برس اس کی قومی پیداوار 508 ارب ڈالر سے زیادہ رہی۔ یہاں فی کس آمدنی 90 ہزار ڈالر سے زیادہ ہے جو فرانس کے مقابلے میں دو گُنا، اطالیہ کے مقابلے میں 3 گُنا اور سوئٹزرلینڈ کے مقابلے میں 1.5 گُنا ہے۔
حلیمہ یعقوب کے شوہر یمنی نژاد ہیں جن کا نام محمد عبد الله الحبشی ہے۔ رواں برس صدارتی الیکشن کمیشن نے تین امیدواروں میں سے صرف ایک امیدوار حلیمہ یعقوب کو انتخابات کے لیے اہل قرار دیا جب کہ ان کے دیگر دو امیدواروں صالح میریکان اور فرید خان کو انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے نا اہل قرار دیا گیا۔