آگرہ ،16 جنوری:- دنیا کے سات عجائب میں شامل تاج محل کے دیدار کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اپنی اہلیہ سارہ کے ساتھ آج تقریب پونے گیارہ بجے آگرہ پہنچ
گئے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔
ہوائی اڈے سے وہ براہ راست ہوٹل پہنچے۔