ذرائع:
نئی دہلی: قومی تحقیقاتی ایجنسی نے جمعہ کو بنگلورو کے رامیشورم کیفے دھماکہ کیس میں ماسٹر مائنڈ سمیت دو ملزمین کو گرفتار کیا۔
حکام نے بتایا کہ مساویر حسین شازیب اور عادل متین احمد طحہٰ کو کولکتہ کے قریب ان کے ٹھکانے سے ٹریس کیا گیا اور انہیں NIA کی ٹیم نے گرفتار کیا۔
حکام نے بتایا کہ شازیب ہی تھا جس نے کیفے میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس رکھا تھا اور طحہٰ دھماکے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کا ماسٹر
مائنڈ تھا۔
ایک اہلکار نے کہا 12 اپریل 2024 کی صبح کے اوقات میں NIA کولکتہ کے قریب مفرور ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیاب رہی جہاں وہ جھوٹی شناخت کے تحت چھپے ہوئے تھے۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ اس تعاقب کو NIA مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور مغربی بنگال، تلنگانہ، کرناٹک اور کیرالہ کی ریاستی پولیس ایجنسیوں کے درمیان مربوط کارروائی سے تعاون حاصل تھا۔
این آئی اے نے گزشتہ ماہ ان دونوں ملزمین کی گرفتاری کی اطلاع دینے والے کو 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔