the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان
نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) مرکزی سرکار کی جانب سے منظور کئے گئے وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف داخل عرضیوں پر کل یعنی 16 اپریل کو سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ سماعت کریگی جس کی سر براہی چیف جسٹس سنجیو کھنہ کریں گے یہ اطلاع جمعیۃ علماء ہند کی جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی ہے ریلیز کے مطابق بینچ کے دیگر دو جج جسٹس سنجے کمار اور جسٹس کی وی و شوناتھن ہیں، اس اہم مقدمہ پر اس وقت پورے ملک کی نظریں مرکوز ہیں۔ 
قابل ذکر ہے کہ وقف ترمیمی قانون پر صدر



جمہوریہ کے دستخط کے بعد جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے وقف ترمیم قانون کے خلاف داخل عرضی پر جلد از جلد سماعت کیئے جانے کی چیف جسٹس سنجیو کھنہ سے گذارش کی تھی۔ وقف ترمیمی قانون پر صدر جمہوریہ کی مہر لگ جانے کے بعد مولانا ارشد مدنی نے سب سے پہلے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی تھی اور پیٹیشن داخل کرتے ہوئے اس پر جلد از جلد سماعت کیئے جانے کی گذارش کی گئی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے 16 اپریل کو سماعت کیئے جانے کا حکم جاری ہوا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.