چتردرگ، 12 اپریل ( یواین آئی) کانگریس کے کرناٹک میں روایتی گڑھ رہے چتردرگ ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریاست میں سدارميا کی قیادت والی حکومت کی ناکامیوں اور نسلی فارمولیشن کے سہارے بیڑا پار کرنے کی فراق میں ہے۔
علاقے میں هندوتو کا کوئی ایشو نہ ہونے کا پورا فائدہ کانگریس کے حق میں ہے، اگرچہ
کانگریس کے اس مضبوط قلعہ میں نقب لگانے کیلئے بی جے پی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے۔
2013 کے انتخابات میں کانگریس نے ضلع میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور اس کے بعد ہوئے لوک سبھا انتخابات میں ’نریندر مودی لہر‘ کے باوجود بی این چندرپا یہاں سے کانگریس ممبر پارلیمنٹ منتخب کئے گئے تھے۔
خ