نئی دہلی،7جولائی (یو این آئی) مرکزی کابینہ میں توسیع اور تشکیل نو سے پہلے نئے وزرا کے لئے جگہ بناتے ہوئے آج ایک کے بعد ایک کئی وزرا نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا بدھ کی شام ہونے والی کابینہ میں توسیع سے پہلے استعفی دینے والے وزرا میں پانچ کابینی وزیر بھی ہیں استعفی دینے والے وزرا میں سماجی انصاف اور امپارمنٹ کے وزیر تھاورچند گہلوت، وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک، محنت اور روزگار کے وزیر سنتوش کمار گنگوار، کیمیکل اور کھاد کے وزیر ڈی وی سدانند گوڑا، وزیر
صحت ڈاکٹر ہرش وردھن، خواتین اور اطفال کی فلاح وبہبود کے وزیرمملکت دیباشری چودھری، تعلیم کے وزیر مملکت سنجے دھوترے، چھوٹی، مائکرو اور درمیانہ صنعت کے وزیرمملکت پرتاپ سارنگی، جنگلات اور ماحولیا ت کے وزیرمملکت بابل سپریو اور فوڈ اینڈ سپلائی کے وزیر مملکت راو صاحب دانوے شامل ہیں۔
مودی حکومت کے پھر سے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار کابینہ کی توسیع اور تشکیل نو کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق صبح وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میٹنگ کے بعد مرکزی وزرا نے استعفے دیئے۔