the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع:

حیدرآباد نامپلی: امیدواروں نے حکومت سے گروپ 2 کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج شروع کردیا۔ پولیس نے مشتعل امیدواروں پر لاٹھی چارج کیا۔ اس سے ٹی ایس سی پی ایس سی کے دفتر میں کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی۔ جب احتجاج کو روکنے والی پولیس پر کچھ امیدواروں نے حملہ کیا تو پولس اور امیدواروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ 

ٹی جے ایس کے صدر کودنڈارام نے گروپ 2 کو ملتوی کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔  پولیس نے 200 کے قریب افراد کو حراست میں لے کر گوشا محل اسٹیڈیم لے گئے جس پر کچھ امیدواروں نے ٹی ایس پی ایس سی کے سامنے احتجاج کیا کہ گوشامحل اسٹیڈیم میں موجود



امیدواروں کو فوری رہا کیا جائے۔

سنٹرل زون کے ڈی سی پی وینکٹیشورلو نے احتجاج کرنے والے امیدواروں سے بات کی۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ وہ جلد از جلد احتجاج بند کریں، بصورت دیگر جو لوگ بھی احتجاج کررہے ہیں انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ امیدواروں نے مطالبہ کیا کہ وزیر کے ٹی آر آکر یقین دہانی کرائیں۔

گروپ 2 کے امتحان کو ملتوی کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ گروپ 2 کے 150 امیدواروں نے اس ماہ کی 29 اور 30 ​​تاریخ کو ہونے والے گروپ 2 کے امتحان کو ملتوی کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ امیدواروں نے ہائی کورٹ سے درخواست کی کہ گروکولہ اور دیگر بھرتی امتحانات کی وجہ سے گروپ 2 کے امتحان کو دوبارہ شیڈول کیا جائے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.