بنگلورو، 28 جولائی (یو این آئی) بسوراج بوممئی نے بدھ کو کرناٹک کے 23 ویں وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا گورنر تھاورچند گہلوت نے آج گورنر ہاؤس میں مسٹر بوممئی کو اپنے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا سبکدوش ہونے والے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے مسٹر بوممئی کو نئے وزیر اعلی منتخب ہونے پر
مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ کرناٹک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
مسٹر یدی یورپا نے ٹویٹ کیا کہ "مسٹر بوممئی کو کرناٹک کا نیا وزیر اعلی منتخب ہونے پر مبارکباد۔
مجھے یقین ہے کہ آپ کرناٹک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور ریاست کے عوام کی امنگوں کی تکمیل کریں گے۔