شام/9اگست(ایجنسی) شامی خاتون اول Asma al-Assad اسماء الاسد چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہو گئیں۔ شامی ذرائع ابلاغ نے بدھ کے روز اس خبر کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بشار الاسد Bashar al-Assad کی اہلیہ کو چھاتی کے سرطان کا مرض لاحق ہو گیا ہے جس کے بعد اس موذی مرض کے پہلے درجے کا علاج شروع
کر دیا گیا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے بیالیس سالہ اسماء الاسد کی مسکراتے چہرے والی تصاویر جاری کی گئی ہیں جس میں وہ شوہر کے پاس کسی ہسپتال میں کرسی پر بیٹھی ہیں اور ان کے بائیں ہاتھ پر کینولا لگا ہوا ہے۔
ادھر شامی صدر کے سرکاری انسٹاگرام اکاونٹ سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ "اسماء الاسد کے سینے میں سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔ مرض انتہائی ابتدائی مرحلے میں ہے اور اس کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔"