: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد:بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلین ورکن پارلیمنٹ حیدرآبادنے آسا م میں مسلم شادیوں اور طلاق کے رجسٹریشن کے قانون کو منسوخ کرنے کے بی جے پی حکومت کے فیصلے کی مذمت کی ہے اور کہا ہیکہ اس اقدام سے مسلمان اپنے مذہبی حقوق اور شعائر سے محروم ہوں گے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مجلس نے کہاکہ اسپیشل میریج ایکٹ میں نکاح کی گنجائش نہیں ہے اس کا مطلب مسلمانوں کو ان کے حق سے محروم کرنا ہے حال ہی میں آسام کابینہ نے فیصلہ کیاتھا کہ برطانوی دور کے آسام مسلم شادی وطلاق رجسٹریشن قانون کو منسوخ کردیا جائے گا۔ سرما نے کہا تھا کہ وہ آسام میں کم عمر ی کی شادیوں کی اجازت نہیں دیں
گے۔ 1935کے اس قانون میں ایسی شقیں شامل ہیں جن کے تحت لڑکیاں 18سال اور لڑکے 21سال سے قبل بھی شادی کرسکتے ہیں۔ بیرسٹر اویسی نے کہاکہ آسام کی بی جے پی حکومت نے اس قانون کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے پہلے شادیاں قاضی کے ذریعہ یا میریج رجسٹر ار کے ذریعہ درج ہوتی تھیں اور لوگ میریج ایکٹ میں نکاح کی کوئی گنجائش نہیں ہے جو مسلمانوں کا مذہبی حق ہے۔ بیرسٹر اویسی نے کہاکہ بی جے پی مسلمانوں کو اپنے حقوق اور رسم ورواج سے محروم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ آسام کے یوڈی ایف کے لیڈر بدر الدین اجمل نے بھی کابینہ کے اس فیصلہ پر تنقید کی ہے اور اسے یکساں سیول کوڈ کی سمت پہلا قدم قرار دیاہے۔ حال ہی میں اتراکھنڈ اسمبلی میں یکساں سیول کوڈ بل کو منظوری دی گئی ہے۔