the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اعتمادنیوز: 

حیدرآبا د: بیرسٹر الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کہاکہ نئی نسل خاص طور پر لڑکیاں علم کے زیور سے آراستہ ہوں۔ طاقتو راور کامیاب بنیں کیونکہ یہ ہمارے قوم کا مستقبل ہیں۔ تعلیم یافتہ بن کر، سیاسی طاقت کو مضبو ط کرکے مسلما ن ناانصافی کا خاتمہ کرسکتے ہیں اور عبادتگاہوں کا تحفظ کرسکتے ہیں۔مخالفین کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں ہے سوائے اس کے کہ وہ گالی دینا، جھوٹ بولنا، اتحاد کو انتشار میں تبدیل کرنا، محبتوں کو ختم کرنا، نفرتوں کو عام کرنا، دشمنی پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ فرقہ پرستوں کا غلبہ حاصل ہو۔ یہ لوگ صرف چندے کرنا، قوم کو لوٹنا، باہر سے پیسے منگوانا اور تماشہ کرنا جانتے ہیں۔ ایسے میں علم اور اتحاد کی طاقت سے ہی انہیں بہتر جواب دیا جاسکتا ہے۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی صدر مجلس نے پیر کو دارالسلام میں سرکاری اردو میڈیم مدارس میں زیر تعلیم طلباء وطالبات میں سالار ملت ؒآل ان ون گائیڈ و ماڈل پیپر سیریز کی تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہارکیا۔ اس موقع پر مجلسی ارکان مقننہ جناب احمد بن عبداللہ بلعلہ، جناب کوثر محی الدین، جناب جعفر حسین معراج، جناب ماجد حسین، جناب مرزا رحمت بیگ، جناب مرزا ریاض الحسن آفندی، مجلسی



کارپوریٹرس، ابتدائی مجلس کے ذمہ داران، سرگرم مجلسی کارکنان، محبان مجلس اور طلباء وطالبات کے علاوہ اسکولوں کے ذمہ داران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بیرسٹر اویسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس کی جانب سے سرکاری اردو میڈیم مدارس کے 8ہزار طلباء وطالبات میں سالار ملت ؒآل ان ون گائیڈ و ماڈل پیپر سیریز کی تقسیم کا آغاز کیاگیا ہے۔ یہ حیدرآباد وسکندرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع اور ٹاونس میں بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ مرحوم قائد سالار ملت الحاج سلطان صلاح الدین اویسی سابق صدر مجلس و سینئر پارلیمنٹرین نے اکتوبر 2005میں اس اسکیم کا آغاز کیا تھا جو گذشتہ 18برسوں سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ گزشتہ 18برس میں مجلس کی جانب سے ایک لاکھ 70ہزار 410طلبہ میں تعلیمی کٹس تقسیم کئے گئے جس میں بیاگس،لانگ بکس وغیر ہ شامل رہتے ہیں۔ یہ تعلیمی کٹس چھٹویں تا دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلبہ میں دیئے جاتے ہیں۔ سالار ملت ؒآل ان ون ماڈل پیپر سیریز گائیڈ دیئے جاتے ہیں۔ ایس ایس سی کی امتحانی فیس دی جاتی ہے۔ بیرسٹر اویسی نے بتایا کہ اب تک ایک لاکھ 70ہزار 410طلبہ کو سالار ملت ؒ آل ان ون سیزیز،38ہزار ایس ایس سی کے طلبہ کی امتحانی فیس،3207ایس ایس سی میں ٹاپ نشانات لانے والے طلبہ کو رقمی انعا مات، ایک لاکھ 14ہزار طلبہ میں تعلیمی امداد کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.