the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 20فروری (ایجنسی) حکومت نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر مکمل پابند ی عائد کرنے کے اشارے دیئے ہیں۔
قانو ن اور انصاف کے وزیر روی شنکرپرساد نے بدھ کو ایک نجی ٹیلی ویزن چینل سے کہاکہ دہشت گردی اور کرکٹ ساتھ ساتھ نہیں چل سکتا۔

مسٹر پرساد نے کہاکہ غور توکرنا پڑے گا۔ یہ پپیاں ، جھپیاں اور کرکٹ کے چھکے کے ساتھ دہشت گردی کے واقعات میں شہدا کی لاشیں آنا کتنے دن چلے گا۔ وہ پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر پابندی کی مانگ سے متعلق ایک سوال کا جواب



دے رہے تھے۔ وزیر قانون نے کہا کہ حالانکہ اس بارے میں کرکٹ انتظامیہ کو آخری فیصلہ کرنا ہے اور اسکے لئے بین الاقوامی عمل موجود ہے۔


کرکٹ کے شعبہ میں بھی پاکستان کے بائیکاٹ کی مانگ اس معنی میں کافی اہم ہے کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی طرف سے عالمی کپ ٹورنامنٹ اگلے کچھ مہینوں میں منعقد ہونا ہے۔ جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) پر خودکش حملے کے واقعہ کے بعد ہندستان نے گزشتہ 15فروری کو پاکستان سے انتہائی ترجیحی ملک (ایم ایف این) کا درجہ واپس لے لیا تھا ساتھ ہی پاکستان سے ہندستان بھیجے جانے والے سامان پر 200فیصد سے امپورٹ ڈیوٹی بھی لگا دی تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.