the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 31 جنوری (یو این آئی) حکومت نے آج کہا کہ کمرشل بینکنگ سسٹم نے اب تک وبا کے معاشی جھٹکے کو اچھی طرح سے سنبھالاہے، حالانکہ کچھ اثرات کے آنے میں تاخیر ہورہی ہے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں اقتصادی جائزہ (اکنامک سروے) 2021-22 پیش کیا جس میں یہ دعویٰ کیا گیاہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 31 دسمبر 2021 تک، بینک کریڈٹ گروتھ 9.2 فیصد رہی۔ پرسنل لون میں 11.6 فیصد اضافہ ہوا ہے جو پچھلے سال 9.2 فیصد تھا۔ ہوم لون، بینکنگ کریڈٹ کے سب سے بڑا جزو ہوم لون میں نومبر 2021 میں 8 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔



گاڑی قرض(کار لون) میں اضافہ نومبر 2021 میں بہتر ہو کر 7.7 فیصد تک ہو گیا جو نومبر 2020 میں 6.9 فیصد تھا۔
سروے میں کہا گیا ہے کہ زرعی قرض میں زبردست اضافہ جاری رہا جو 2021 میں 10.4 فیصد رہا جبکہ 2020 میں یہ 7 فیصد تھا۔ مائیکرو اور چھوٹی صنعت کے شعبے کے قرض میں 12.7 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا جو ایک سال پہلے 0.6 فیصد تھا۔ یہ مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز (ایم ایس ایم ای) سیکٹر میں قرض کے بہاؤ کو بڑھانے کے لیے حکومت اور ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) کی طرف سے کیے گئے مختلف تدابیر کی اثر کو کو ظاہر کرتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.