the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:اب تک تلنگانہ سے 16 مختلف قسم کے سامان اور مصنوعات کو جغرفیائی انڈیکیشن  رجسٹریشن ٹیگ حاصل ہواہے۔جن میں پوچمپلی کی ساڑیاں، کریم نگر سلور فلیگری، چیریال اسکرول پینٹنگ، نرمل ٹوائس اوردیگرشامل ہیں۔اورحیدرآباد کےمشہور لاڈ بازار کی لاک کی چوڑیوں کو اس فہرست میں 17 ویں آئٹم کی حیثیت سے شامل کیاگیاہے۔ حیدرآباد سے پہلے ہی حلیم کو جی آئی ٹیگ دیا جاچکا ہے اوراب لاڈ بازار کی چوڑیوں کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
حیدرآبادکا پرانہ شہرکانچ کی چوڑیوں کے لئے کافی مشہور ہے۔ یہاں مختلف قسم کی کانچ کی چوڑیاں تیار کی جاتی ہیں، جن میں لاک کی کانچ کی چوڑیاں بھی شامل ہیں جن کی بین الاقوامی سطح پرکافی مانگ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ان کانچ کی چوڑیوں کو بنانے کا عمل بہت پیچیدہ ہے۔ریسن نامی مادےکو ایک بھٹی میں پگھلا کر لاکھ تیار کیا جاتا ہے۔اورکاریگراسے گول شکل دیکر پرکشش کنکروں،موتیوں اورہم اقسام کےجازب النظر رنگیں کانچ کے ٹکڑوں سے عمدہ ومعیاری چوڑیاں تیار کرتے ہیں۔چارمینارکے لاڈبازار کی چوڑیاں تلگو میں لکا گاجولو کے نام سے مشہور ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس فن کی ابتداء مغل خاندان کے



دور میں ہوئی۔ شاہی خاندانوں کی خواتین یہ کنگن پہنتی تھیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ڈیزائنوں میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں لیکن اب ان چوڑیوں کو خصوصی تقریبات میں کافی ذوق و شوق پہناجاتاہے۔خاص بات یہ شادیوں میں دلہن کاسنگار لاڈ بازار کی چوڑیوں کے بغیر نامکمل تصورکیاجاتاہے۔بتایاجاتاہے کہ حیدرآباد میں 6 ہزارسے زیادہ ورکر کانچ کی چوڑیوں کی تیاری کے پیشےسے وابستہ ہیں۔
کریسنٹ ہینڈی کرافٹس آرٹیجنس ویلفیئر ایسوسی ایشن نے 2022 میں ان چوڑیوں کے تعلق سے جی آئی ٹیگ کے لئے درخواست دی تھی جو صرف لاڈ بازار میں دستیاب ہے۔ تلنگانہ انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے آخر کار لاڑبازار کی چوڑیوں کوجی آئی ٹیگ حاصل ہوگیا۔ کامرس اور صنعت کی مرکزی وزارت کے تحت پیٹنٹ، ڈیزائن اور ٹریڈ مارکس محکمہ کے کمپٹرولر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے لاک سے تیار کی جانے والی لاڈبازار کی چوڑیوں کو جغرافیائی شناخت دی ہے۔ سرٹیفکیٹ جلد جاری کر دیا جائے گا۔ قابل ذکربات یہ ہے لاڈبازار کی چوڑیوں  کے لئے ایک خصوصی لوگو بھی تیار کیاجارہا ہے۔لاڑبازارکی چوڑیوں کو جی آئی ٹیگ حاصل کرنے والا تلنگانہ کا 17واں پروڈکٹ ہونے کا نادر اعزاز حاصل ہوا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.