نئی دہلی، 3 اکتوبر (یواین آئی) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ چار روزہ دورہ پر جمعرات کو یہاں پہنچیںمسز حسینہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر یہاں پہنچی ہیں اور ان کے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعددمعاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے الگ 27 ستمبر کو بھی ملاقات ہوئی تھیڈھاکہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم پانچ اکتوبر کو مسٹر مودی سے
بات چیت کے دوران دریائے تیستاکی پانی تقسیم معاہدے اور دیگر معاون دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے معاملے پر بات چیت کریں گی۔
اس دوران آٹھ دریاؤں- منو، موهوري، كھووائی، پھیني، گمٹي، دھرلہ، دودھ كمار اور تیستا کے پانی کی تقسیم کو لے کر ایک فریم ورک پر بھی دستخط کیا جائے گا۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 54 ندیاں بہتی ہیں۔
مسز حسینہ بنگلہ دیش میں روہنگیا بحران اور ہندوستان میں قومی شہری رجسٹر پر بھی مسٹر مودي سے بات چیت کر سکتی ہیں۔