the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ڈھاکہ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی اسسٹنٹ اور قومی سلامتی کونسل میں جنوبی اور وسطی ایشیا معاملوں کی سینئر ڈائریکٹر لیزا کرٹس نے کہا کہ روہنگیا بحران کے حل کے لئے امریکہ بنگلہ دیش کے ساتھ مکمل طور پرمضبوطی کے ساتھ ہے اور آگے بھی ساتھ رہے گا۔ کرٹس نے اپنے بنگلہ دیش دورہ کے دوران کل یہاں وزیر خارجہ ابوالحسن محمود علی کے دفتر میں ان کے ساتھ ملاقات کے دوران حکومت کو یہ یقین دہانی کرائی۔ بعد میں جاری سرکاری بیان میں یہ اطلاع دی گئی۔ ٹرمپ کی اسسٹنٹ نے کہا کہ ان کا ملک آنے والے چیلنجوں، بالخصوص مانسون کے دوران،ان سے نمٹنے کے لئے بنگلہ دیش کو مدد کی پیشکش کرتا ہے۔

ملاقات کے دوران، محترمہ کرٹس نے کاکس بازار کا دورہ کیا اور میانمار کے رخائن صوبے کے متاثرین کے تجربات کا بھی مشاہدہ کیا۔ انہوں نے میانمار کی فوج سے ستائے ہوئے روہنگیا کو محفوظ رکھنے اور ان کے لئے ضروری مدد فراہم کرنے میں بنگلہ دیش کے کردار کی ستائش کی۔ محترمہ کرٹس نے کہا’’ایسے انسانی حالات سے



نمٹنے کے لئے بنگلہ دیش دنیا میں ایک ماڈل ہو سکتا ہے‘‘۔

بنگلہ دیش کے وزیر نے کہا کہ بنگلہ دیش اور امریکہ کے درمیان تعلقات اور مضبوط ہو رہے ہیں اور روہنگیا بحران کے معاملہ پر بنگلہ دیش کے ساتھ مضبوط سیاسی اور انسانی حمایت کے لئے امریکی حکومت، صدر ٹرمپ اور وہاں کے لوگوں کے تئیں بنگلہ دیش نے شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے اس ضمن میں امریکہ کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کارگر کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی۔ وزیر موصوف نے امریکہ سمیت بین الاقوامی برادری کی طرف سے میانمار حکومت پر مسلسل دباؤ بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شمالی رخائن میں محفوظ اور مستقل رہائش کے لئے روہنگیا کو ان کے گھروں میں پوری طرح تحفظ فراہم کرنا ہوگا۔

محترمہ کرٹس نے یقین دہانی کرائی کہ روہنگیا کا مسئلہ اب امریکی پالیسی بحث کا حصہ ہے اور میانمار حکومت پر ر وہنگیا پناہ گزینوں کی محفوظ اور قابل احترام واپسی کے لئے دباؤ جاری رکھیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.