: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کولکتہ/21مئی(ایجنسی) مغربی بنگال کی ممتا حکومت نے مولانا امداد اللہ راشدی کو بنگا بھوشن اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممتا حکومت نے یہ فیصلہ مولانا کی امن اپیل سے متاثر ہو کر کیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ مارچ کے اواخر میں ریاست کے آسنسول اور رانی گنج میں ہوئے فرقہ وارانہ فساد میں آسنسول کے تین لوگ مارے گئے تھے جن میں مدھیامک کا طالب علم
مولانا کا بیٹا صبغتہ اللہ بھی شامل تھا۔
آسنسول میں واقع نورانی مسجد کے امام مولانا امداد اللہ راشدی نے اپنے بیٹے کے مارے جانے کے باوجود اس وقت عوام سے امن کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے مشتعل بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میرے بیٹے کی ہلاکت کا انتقام یا فساد برپا کرنے کی کوشش کی گئی تو میں امامت چھوڑ کر شہر سے باہرچلا جاؤں گا ۔ خیال رہے کہ امام کے سولہ سالہ بیٹے کو شرپسندوں نے اغوا کے بعد ہلاک کردیا تھا۔