the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،26فروری(ایجنسی)حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان کے قبضے والے کشمیر کے بالا کوٹ میں جیش محمد کے ٹھکانے پر فضائیہ کی کارروائی میں بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے منگل کی صبح پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائیہ کی کارروائی کی اطلاع دیتے ہوئے آج یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسمیں بالاکوٹ جیش محمد کا سب سے بڑا کیمپ تباہ کردیا گیا ہے۔اس کارروائی میں بڑی تعدادمیں جیش محمد کےدہشت



گردوں کو تربیت دینے والے سینئر کمانڈروں کو مار گرایاگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جیش محمد مختلف مقامات پر فدائین حملہ کرنے کی تیاری کررہا ہے جس کے لئے اس کیمپ میں نوجوانوں کو تربیت دی جارہی ہے۔


فضائیہ نے اس کارروائی میں جیش محمد کی کمر توڑ دی ہے۔اس کارروائی میں جہاں بڑی تعداد میں دہشت گردوں میں مار گرایا گیا ،وہیں کوئی عام شہری متاثر نہیں ہواہے۔اس کیمپ کا آپریشن دہشت گرد سرغنہ مسعود اظہر کا رشتہ دار یوسف اظہر کرتا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.