چنئی، 5 مارچ (ایجنسی) وزیر دفاع نرملا سیتا رمن Nirmala Sitharaman نے کہا کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے کیمپوں پر کی گئی فضائیہ کی کارروائی "فوجی حملہ" نہیں تھی اور دہشت گردوں کے مارے جانے جانے سے متعلق اعداد و شمار کے بارے میں حکومت اور خارجہ سکریٹری کی جانب سے دیئے گئے بیانات میں کوئی تضاد نہیں ہے۔
محترمہ سیتا رمن نے بالاكوٹ میں ہوائی
حملوں میں 250 دہشت گردوں کے مارے جانے کے بی جے پی کے صدر امت شاہ کے دعوے پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خارجہ سکریٹری وجے گوكھلے نے ہلاک دہشت گردوں کی تعداد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی تھی اور حکومت کی پوزیشن بھی وہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خارجہ سکریٹری نے ایک بیان دیا تھا اور اس میں دہشت گردوں کے مارے جانے کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا تھا اور یہی حکومت ہند کا بھی موقف ہے۔
مسٹر گوکھلے نے فضائی حملے کے بعد کہا تھا کہ بالاكوٹ میں جیش محمد کے کیمپوں پر یہ حملہ غیر فوجی آپریشن اور جنگجوؤں کی جانب سے کسی بھی ممکنہ حملے کو روکنے کے لئے کی گئی کارروائی تھی۔