: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 6 ستمبر(ذرائع) اولمپیئن پہلوان بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ جمعہ کو کانگریس میں شامل ہو گئے۔ دونوں پہلوان کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، پارٹی لیڈر پون کھیڑا، ہریانہ کانگریس کے سربراہ ادے بھان اور ہریانہ انچارج دیپک بابریا بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق
کانگریس کے اسٹار کمپینر ہونے کے علاوہ بجرنگ پونیا کو کانگریس تنظیم میں مناسب عہدہ دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ صرف ونیش پھوگاٹ ہی الیکشن لڑیں گی۔ بجرنگ پونیا الیکشن نہیں لڑیں گے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ونیش کہاں سے الیکشن لڑیں گی۔ کانگریس میں شامل ہونے سے پہلے ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے ملکارجن کھرگے سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ یہ ملاقات آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی۔