ذرائع:
حیدرآباد: رنگا ریڈی ضلع کے معین آباد میں واقع چلکور گاؤں میں مسلسل دوسرے دن بھی کشیدگی برقرار رہی جب بجرنگ دل کے ارکان نے مسمار شدہ مسجد کی جگہ پر نئے تعمیر شدہ ڈھانچے کو گرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ بجرنگ دل نے پیر، 22 جولائی کو زمین پر قبضہ کرنے والوں کے ہاتھوں منہدم ہونے والی مسجد کی تعمیر نو کے لیے بنیاد رکھنے کے بعد ’چلو معین آباد‘ احتجاج کی کال دی
تھی۔ پولیس کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کیا گیا۔
بجرنگ دل کے احتجاج کے پیش نظر کسی بھی قسم کی پریشانی کو روکنے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ وہ اس مقام پر تعمیر ہونے والے کسی بھی مستقل ڈھانچے کو گرا دیں گے۔ منگل کو بھی بجرنگ دل کے ارکان آس پاس کے ایک مندر میں جمع ہوئے اور مسجد کی تعمیر نو کے خلاف احتجاج کیا۔