the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی/11جولائی (ایجنسی) امرناتھ یاترا پر نکلی بس پر جب دہشت گردوں نے حملہ بولا اور اندھا دھند فائرنگ کرنے لگے تب بس کے ڈرائیور نے صبر کا شاندار مظاہرہ کیا اور ڈرے بغیربس کو آگے بھگاتے لے گئے. بس کے ڈرائیور کا نام شیخ سلیم غفور بھائی ہے. گولیاں کے درمیان بس کو بھگاکر آگے لے جانے کے لئے ان کی کافی تعریف ہو رہی ہے.

جموں کشمیر کے اننت ناگ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد جب سلیم کے کزن جاوید مرزا نے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ جب دہشت گردوں نے گولی چلانا شروع کر دیا اور انہوں نے بس روکی نہیں اور اس وقت تک آگے بس چلاتے لے گئے جب تک تمام مسافر محفوظ نہ ہو جائیں. اس حملے میں سات مسافر کی موت ہو گئی اور 20 دیگر زخمی ہو گئے.

اس حملے



میں جن لوگوں کی جان بچ گئی ان کا کہنا ہے کہ اگر سلیم بس کو روک دیتے تو بہت کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑتا.

اننت ناگ کے ہسپتال میں ایک زخمی نے کہا کہ تین جانب سے مسلسل فائرنگ ہو رہی تھی. ہمارا ڈرائیور بس کو آگے کچھ کلومیٹر تک لے گیا. اس نے ہماری جان بچائی.

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور لشکر طیب کے دہشت گرد تھے. انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پہلے ایک پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا تھا اور پھر ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر گولیاں داغی تھیں. اس کے بعد ان دہشت گردوں نے بس کو نشانہ بنایا تھا. پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ بجے کے بعد بس کو سڑک پر نہیں چلنا چاہیے تھا. اب کہا جا رہا ہے کہ ٹائر پنچر ہو جانے کی وجہ سے بس اپنے وقت سے دو گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہے.
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.