لکھنؤ، 15نومبر :- اجودھیا میں بابری مسجد رام جنم بھومی تنازع کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوششوں کے درمیان آج تازہ ترین پیش رفت میں ہندووں کے روحانی گروشری شری روی شنکر اور وزیر اعلی یوگی ادیتیہ ناتھ نے ملاقات کی ، دوسری طرف اجودھیا میں رام مندر تعمیر کرانے کی شیعہ وقف بورڈ کے صدر وسیم رضوی کی کوششوں کو اس وقت سخت دھچکا لگا جب آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ نے واضح طور پر کہا کہ وہ اجودھیا تنازع پر
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ساتھ ہے۔
آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے فیصلے کے بعد شیعہ وقف بورڈ کی پوزیشن خراب ہوگئی ہے اور اسے اس کے لئے بڑا دھچکا سمجھا جارہا ہے ۔
خیال رہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرے گا اور عدالت سے باہر کسی بھی طرح کے افہام و تفہیم کے حق میں نہیں ہے۔