ذرائع:
رام پور کے سابق ایم ایل اے اور سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اعظم خان کو عدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔ رام پور کی خصوصی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے چہارشنبہ کو نفرت انگیز تقریر کیس میں اپنا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اس معاملے میں ایس پی لیڈر کو بری کر دیا ہے۔ خاص
بات یہ ہے کہ اس سزا کے بعد ان کے ایم ایل اے کی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔
حالانکہ اس سے پہلے رام پور کی نچلی عدالت نے انہیں اسی معاملے میں تین سال کی سزا سنائی تھی۔ لیکن اب ایم پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے انہیں بری کردیا ہے۔ نچلی عدالت نے گزشتہ سال 27 اکتوبر کو ایس پی لیڈر کے خلاف اپنا فیصلہ سنایا تھا۔