رام پور، 17 اپریل (ذرائع) رام پور کی ایم پی -ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر، اعظم خان کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے ان کے خلاف درج چار مختلف مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے۔ ان مقدمات میں دو نفرت انگیز تقریر سے متعلق،
ایک گواہ کو دھمکانے سے متعلق اور ایک جائیداد سے متعلق ہے۔
حالانکہ 4 مقدمات میں ضمانت ملنے کے باوجود اعظم خان فی الحال سیتا پور جیل سے رہا نہیں ہوں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے خلاف دیگر تھانوں میں کئی مقدمات ابھی تک زیر التوا ہیں جن کی قانونی کارروائی جاری ہے۔